کراچی: ورلڈ کشمیر فورم کے چیئرمین حاجی محمد رفیق پردیسی کی قیادت میں ڈبلیو
کے ایف کے وفد نے کراچی کونسل آن فارن ریلیشن کے چیئر مین اور معروف دفاعی تجزیہ نگار اکرام سہگل سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران 5اگست کو ”آزادی کشمیر ریلی“کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ورلڈ کشمیر فورم کے سیکریٹری جنرل و سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان،سیکریٹری خزانہ رفیق سلیمان، جوائنٹ سیکریٹری شیخ راشد عالم، اراکینِ گورننگ باڈی محمد زبیر اشرفی، شوکت بسرا اور فاروق اعوان بھی موجود تھے
0 Comments